0
Friday 2 Aug 2019 08:36

لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا، رام مادھو

لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا، رام مادھو
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور کشمیر امور کے انچارج رام مادھو نے کہا ہے کرکٹ اسیکنڈل کے بعد جموں و کشمیر بنک اسیکنڈل میں بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں اور مودی حکومت کشمیر کے کسی بھی رشوت خور کو نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جس کسی نے بھی لوگوں کا پیسہ ہڑپ کیا ہے اس کو جیل جانا ہی پڑے گا۔ رام مادھو نے سرینگر میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک ایسی ریاست ہے جس کے اندر بھارتی حکومت کی طرف سے ہر سال ہزاروں کروڑ روپے آتے ہیں، پر آپ تک پہنچتے نہیں ہیں، یہاں کے کچھ حکمران خاندان سارے پیسے پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر کے اندر کرپشن ختم کرنے کے لئے ایک بڑی مہم شروع کی ہے، کسی کو چھوڑیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں کشمیر بنک کا اسکینڈل باہر آرہا ہے، بہت سارے بڑے بڑے لوگوں کے نام باہر آرہے ہیں۔ رام مادھو نے کشمیر کی علاقائی جماعتوں پر ملی ٹنسی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فائدے کے لئے یہاں کی جماعتیں ملی ٹنسی کو یا تو بالواسطہ طور پر پنپنے دیتے ہیں یا کبھی کبھی راست طور پر اس کے حق میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔ رام مادھو نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو واپس اپنے وطن لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 808395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش