0
Saturday 3 Aug 2019 03:07

حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند ہے، دعا ہے کہ یہ نظام کامیاب ہو، جسٹس جاوید اقبال

حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند ہے، دعا ہے کہ یہ نظام کامیاب ہو، جسٹس جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وہ وقت ضرور آئے گا، جب ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ اسلام آباد میں یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے پاکستان سویٹ ہوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے ملک کا نام روشن کریں گے، بچے اگر نیب کا دورہ کرنا چاہیں، تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ یہاں بچوں کو دیکھ کر خوشی ہے، وہ محفوظ ہاتھوں میں‌ ہیں، قوم کی امیدیں بچوں اور نوجوان نسل سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ محنت کریں گے، تو وہ وقت ضرور آئے گا، جب ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میری دعا ہے، ریاست مدینہ کا تصور اپنانے کا عمل کامیاب ہو، حکمرانی میں ریاست مدینہ کا تصور خوش آئند ہے، دعا ہے کہ یہ نظام آئے، کامیاب ہو، ملک ترقی کرے۔ خیال رہے کہ 26 جولائی 2019ء کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے میگا وائٹ کالر کرائمز کو انجام تک پہنچائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 808565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش