0
Sunday 4 Aug 2019 20:29

کشمیریوں کیساتھ پاکستان کا ایمان کا رشتہ ہے، اعجاز ہاشمی

کشمیریوں کیساتھ پاکستان کا ایمان کا رشتہ ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارت کی تباہی کا پیغام لے کر آئے گا۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت اور آزادی کے حق سے کسی صورت دست بردار ہونے کو تیار نہیں۔ کشمیر، بھارت کا حصہ نہیں، یہ پاکستان سے تعلق رکھتا ہے۔ کشمیریوں کیساتھ پاکستان کا ایمان کا رشتہ ہے، کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ جس پر 72 سال گزرنے کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی امت مسلمہ سے" ہل من ناصر ینصرنا "کی اپیل مسلم حکمرانوں کے ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے سفارتی اور سیاسی تعلقات کیساتھ ضرورت پڑے تو فوجی مدد بھی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان براہ راست کشمیر میں فریق ہے اور سب سے زیادہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ کشمیریوں کی مدد کریں ۔ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نہتے مجاہدین کی قربانیوں کے مقابلے میں بھارت، کشمیر کی جنگ ہار چکا ہے اور جب سے امریکہ نے کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اس کے بعد سے مودی سرکار دباو میں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس مسئلے سے نکلا جائے لیکن کسی قسم کی ریاستی دہشتگردی کا خطرہ سب سے زیادہ بھارت کو نقصان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 808881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش