0
Wednesday 7 Aug 2019 09:35

انسانی حقوق کی تنظیم آئی سی جے بھی بھارتی اقدام کی مخالف

انسانی حقوق کی تنظیم آئی سی جے بھی بھارتی اقدام کی مخالف
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی جے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کا خاتمہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی۔ آئی سی جے کے مطابق قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے، احتجاج روکنے کے لیے کمیونی کیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، مظاہرے روکنے کے لیے فوج کی تعداد بڑھائی گئی، سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا۔ آئی سی جے کے سیکرٹری جنرل سام ظریفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ڈریکونین پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی معیارات کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کو آئینی اور قانونی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہو گا، تمام نگاہیں بھارتی سپریم کورٹ پر ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے۔
خبر کا کوڈ : 809290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش