0
Wednesday 7 Aug 2019 10:09

بھارت یکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتا، ملیحہ لودھی

بھارت یکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتا، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر کو کشمیر معاملے پر بھارتی اقدام سے علاقائی امن و سلامتی کو لاحق خطرات اور بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے سلامتی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے باعث خطے کی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا، سلامتی کونسل خطے کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا، کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمےداری ہے، اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کےحق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جوانا رونیکا کو بھارتی اقدامات کے باعث خطے کے امن پر پڑنے والے خطرناک و اثرات  پر پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا بھارت طاقت کے زور پر اور یکطرفہ قانون سازی سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتا، بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، قراردادوں پر عملدرآمد کرانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمےداری ہے، پاکستان کشمیر کی سیاسی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 809296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش