0
Wednesday 7 Aug 2019 18:38

پاراچنار میں مویشیوں کی وبا پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے، محکمہ لائیو سٹاک

پاراچنار میں مویشیوں کی وبا پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے، محکمہ لائیو سٹاک
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم کے لائیو سٹاک عملے نے کہا ہے کہ کڑمان کے علاقے میں مویشیوں کی بیماری پر قابو پالیا گیا ہے۔ پشاور اور لاہور سے ماہرین کے ٹیموں نے آکر لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے بیماری کا پتہ لگایا اور تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کے سید مظہر حسین، رشید علی، رضا حسین، عارف حسین اور دیگر عملے نے کہا ہے کہ پاراچنار کے نواحی علاقے کڑمان میں مویشیوں میں پیدا ہونے والے وبائی بیماریوں پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جس کیلئے لاہور اور پشاور سے بھی محکمہ لائیو اسٹاک کے ماہرین کی ٹیمیں پاراچنار پہنچ گئیں اور لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے بیماریوں کا پتہ لگاکر جانوروں کا سرکاری طور پر مفت علاج کیا۔

لائیو سٹاک عملے کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سرکاری ادویات نہ ملنے کی شکایات کر رہے ہیں، جو کہ غلط ہے، کیونکہ لائیو سٹاک کا عملہ بار بار مویشیوں کے معائنے اور علاج کیلئے علاقے میں جاتا ہے اور تمام ادویات بھی لوگوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہیں، ایک دو قسم کی ادویات جو کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہیں، وہ لوگوں کو مارکیٹ سے خریدنے کی ہدایت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر انعام خان اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک ایاز وزیر کی ہدایات پر ضلع کرم کے تمام علاقوں میں لوگوں میں جانوروں کی بیماریوں کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے سلسلے میں خصوصی مہم جاری ہے اور ضلع بھر کی مویشی منڈیوں میں سپرے کا کام بھی جاری ہے۔ لائیو سٹاک کے عملے نے مزید کہا کہ شہر میں ذبح ہونے والے جانوروں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ تاہم 8 بجے کے بعد شہر لائے جانے والے ذبح شدہ جانوروں کی چیکنگ کے لئے چیک پوسٹوں پر نگرانی اور چیکنگ ضروری ہے، تاکہ لوگوں کو مضر صحت اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فراہمی پر قابو پایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 809404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش