0
Thursday 8 Aug 2019 00:39

غلط کام کرنیوالا پیپلز پارٹی کا بھی ہوا تو ایکشن ہوگا، سہیل انور سیال

غلط کام کرنیوالا پیپلز پارٹی کا بھی ہوا تو ایکشن ہوگا، سہیل انور سیال
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے وزیر آبپاشی و اینٹی کرپشن سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ کے دریاوں میں سیلاب کی صورتحال نہیں، محکمہ آبپاشی دریاؤں کی صورتحال اور بندوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، محکمہ آبپاشی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، حالیہ بارشوں کے بعد سندھ کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت دور ہوگئی، بارشوں کے دوران چاول سمیت دیگر فصلوں کو فائدہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سہیل انور سیال نے کہا کہ 2015ء سے لیکر 2018ء تک ان کے پاس مختلف محکموں کی وزارتیں رہی ہیں، تین سالوں کے دوران میرے محکموں میں بدعنوانی کا کوئی ایک واقعہ منظر عام پر نہیں آیا، مجھ پر صرف الزامات ہی ہیں، کیا کسی پر نیب کی انکوائری ہو تو وہ ذمہ داریاں چھوڑ دے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اوپر لگے الزامات کا سامنا عدالت میں کررہے ہیں، غلط کام کرنیوالا پیپلز پارٹی کا بھی ہوا تو ایکشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جس نے ان کے خلاف الزامات لگائے اس کے خلاف اُنہوں نے 2016ء میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا تھا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ مویشی منڈی کرپشن کیس میں حاکم جسکانی کیخلاف اینٹی کرپشن میں کیس درج کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں صوبائی حکومت کی مداخلت کم کریں گے، انوسٹی گیشن میں تاخیر کرنے پر افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 809479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش