0
Saturday 10 Aug 2019 15:30

حزب اللہ کیجانب سے لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا امریکی مداخلت کی شدید مذمت

حزب اللہ کیجانب سے لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا امریکی مداخلت کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ لبنانی نیوز چینل "المیادین" کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنانی امیگریشن منسٹر کے کاروان پر ہونے والے حملے کے بارے میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کو "لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کو لبنانی حکومت اور لبنان کے آئینی و قانونی اداروں کی توہین" قرار دیتے ہوئے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے اس بیان کا مقصد لبنان میں جاری حالیہ بحران کو مزید پیچیدہ کرنا ہے جبکہ امریکی سفارت خانے کا یہ بیان نہ صرف لبنان کے اندرونی معاملات میں بلکہ لبنانی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں بھی مداخلت کرنے کی مذموم کوشش ہے، کیونکہ یہ صرف لبنانی عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وظائف کے مطابق بہترین فیصلے پر عملدرآمد کرے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے بیان میں لبنان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے امریکہ کی اختیار کردہ مذموم پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے ملکی آزادی اور استقلال کے دعویداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ لبنانی امیگریشن منسٹر کے کاروان پر ہونے والے مسلح افراد کے حملے کے بارے میں لبنان میں موجود امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے لبنانی عوام سے مختلف قسم کے سیاسی مطالبات کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 809952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش