0
Friday 16 Aug 2019 23:51

جنگی و سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپور جواب دینے کا وقت آگیا، ثروت اعجاز قادری

جنگی و سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپور جواب دینے کا وقت آگیا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر زاویئے سے حل اور کشمیریوں کو بھارتی فوج کی دہشتگردی سے نجات دلانا ہوگی، مودی نے ہندو انتہاپسند غنڈوں کو کشمیر میں داخل کرکے مزید مظالم کی طرف قدم رکھا ہے، حکومت پاکستان کو بھارتی غنڈوں کے قدم اکھاڑنا ہونگے، حکومت ہمیں مقبوضہ کشمیر جانے دے، تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آزاد کشمیر روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے نظر ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت تیز کر دی، پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں بھارتی کی طرف سے جنگ کا طبل بجا رہی ہیں، زمینی، ہوائی، بحری اور سفارتی سطح پر پوری قوت سے بھارت کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت جنگ کا اعلان کرکے میدان میں آجائے، 65ء سے بھی زیادہ خطرناک اور منہ توڑ جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا مظلوم کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں پھیلانے کیلئے کام کرے۔
خبر کا کوڈ : 810992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش