0
Saturday 17 Aug 2019 17:40

چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی یافث نوید ہاشمی کے گھر آمد، خانوادے سے ملاقات کی

چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی یافث نوید ہاشمی کے گھر آمد، خانوادے سے ملاقات کی
اسلام ٹائمز۔ چیف وہپ قومی اسمبلی و رہنماء پاکستان تحریک انصاف ملک محمد عامر ڈوگر نے وفد کے ہمراہ عید سے قبل اغواء ہونے والے معروف قانون دان و سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ملتان یافث نوید ہاشمی کے گھر اُن کے خانوادے سے ملاقات کی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی، قارب نوید ہاشمی، انجینیئر مہر سخاوت علی، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، ملک بختیار مہدی ایڈووکیٹ، سید سمیع گردیزی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملک عامر ڈوگر نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، اُنہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں یافث نوید ہاشمی کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے مختلف فورمز پر بات کروں گا اور آپ کے تحفطات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی اس ملک کا پُرامن شہری ہے، اُس نے اس ملک اور قوم کی خدمت کی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور یافث نوید ہاشمی کو بازیاب کرایا جائے اور اگر وہ کسی جرم کا مرتکب ہوا ہے تو اُسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 811134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش