0
Sunday 18 Aug 2019 09:20

ولایت کوننشن، علامہ سید جواد نقوی کا رات گئے پنڈال کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

ولایت کوننشن، علامہ سید جواد نقوی کا رات گئے پنڈال کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ ناصر باغ لاہور میں قومی ولایت کنونشن کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے جبکہ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز کچھ دیر بعد ہو جائے گا۔ ناصر باغ میں پنڈال کا معائنہ کرنے کیلئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے رات گئے ناصر باغ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ علامہ سید جواد  نقوی نے اس موقع پر کارکنوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے کہا کہ ولایت کنونشن تشیع دشمنان کیلئے ایک بہت بڑا سبق اور ان سے لاتعلقی کا اظہار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ملت تشیع کے عقائد پر حملہ آور ہیں، کل تک چھپ کر وار کرنے والے اب کھل کر سامنے آچکے ہیں، جن کے مقابلے میں ملت جعفریہ بھی سینہ سپر ہوچکی ہے اور آج کا یہ کنونشن اس بات کا عملی ثبوت ہوگا۔ کنونشن کے آرگنائزر اور تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما علمدار بخاری نے کہا کہ آج واضح ہو جائے گا کہ پاکستان کی ملت تشیع متحد ہے اور کسی کو اپنے عقائد پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی سکس کے ایجنٹ ناکام ہوگئے اور کنونشن رکوانے کی ان کی تمام سازشوں کو بھی ہمارے کارکنوں نے ملیا میٹ کرکے رکھ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش