0
Monday 19 Aug 2019 10:10

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان حتمی مذاکرات آسٹریلیا میں شروع

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان حتمی مذاکرات آسٹریلیا میں شروع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حتمی مذاکرات آسٹریلیا میں شروع ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگ اینڈ کرائم کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ شروع کردی گئی ہے اور منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، FATF کے وفد میں شامل ایشیاء پیسفک گروپ (اپی جی) کی جانب سے ٹیررازم فناسنگ میں ملوث عناصر کو سزائیں دینے پر زور دیا جا رہا ہے، پاکستان نے 26 میں سے 22 نکات پر عملدرآمد کے بارے میں رپورٹ پیش کی، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کر رہے ہیں، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے زیادہ پیشرفت کی ہے، اس لئے توقع ہے نومبر میں اچھی خبر آئیگی اور پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں تو شامل نہیں ہوگا اور گرے لسٹ سے نام نکالے جانے کے بھی امکانات ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کو ٹیررازم فناسنگ اور ٹیررازم میں مبینہ طور پر ملوث تنظیموں، افراد کیخلاف کارروائی، حافظ سعید، متعدد مدارس کے حوالے سے بتایا گیا، بیئرر سرٹیفکیٹس اور بیئرر انعامی بانڈز ختم کرنیکی شرط پر عمل کیا گیا، 40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن پر فیٹف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، ادھر نیکٹا کی جانب سے فراہم فہرست اور تفصیلات کی تصدیق آخری مراحل میں ہے، ٹیررازم فنانسنگ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے 37 افراد کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وکلاء، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس و دیگر کی مانیٹرنگ و نگرانی کا میکنزم متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش