0
Monday 19 Aug 2019 23:36

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کا آئندہ ہفتے کے الیکڑک کیخلاف احتجاج کا اعلان

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کا آئندہ ہفتے کے الیکڑک کیخلاف احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے آئندہ ہفتے کے الیکڑک کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے درجنوں لوگوں کی جان گئیں، کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، لیکن سندھ حکومت ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، کے الیکٹرک مافیا نے سب کو خرید لیا ہے، ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہمیں پیسے کی آفر کی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وکلا کے ہمراہ کے الیکٹرک سے متعلق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ظفر عباس نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سی ای او کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے نہیں مارے جا رہے ہیں، سندھ حکومت بھی انکے ساتھ ملی ہوئی ہے اور کے الیکٹرک مافیا نے سب کو خرید کیا ہے۔

ظفر عباس نے کہا کہ آئندہ ہفتے کو نمائش چورنگی پر احتجاج کریں گے، احتجاج میں علامتی طور پر لاشیں کے الیکٹرک کے پول بھی رکھے جائیں گے۔ ظفر عباس نے کہا کہ اب تک 67 لوگ کے الیکٹرک کی وجہ سے جان بحق ہوئے ہیں، اب تک 15 ایف آئی آر کٹ چکی ہیں، کچھ لوگ ایف آئی آر کو سی کیٹگری میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور افسران ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور کے الیکٹرک کی جانب سے دھمکی دی جا رہی ہے، ہمیں پیسے کی آفر بھی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش