0
Tuesday 20 Aug 2019 11:45

بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کی تحصیل رتوڈیرو کے اسپتال میں بلڈ اسکریننگ کا عمل 3 ماہ بعد بھی جاری ہے۔ جن میں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد 1 ہزار دو ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب تحصیل رتوڈیرو کے اسپتال میں بلڈ اسکریننگ کا عمل 3ماہ بعد بھی جاری ہے۔ جس میں اب تک 33 ہزار 653 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ جن میں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد 1 ہزار دو ہو چکی ہے، جن میں 820 بچے شامل ہیں۔

25 اپریل 2019ء کو رتوڈیرو کے پرائیویٹ ڈاکٹر عمران اکبر عاربانی نے اپنی نجی کلینک پر 12 بچے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا دعویٰ کیا، جس پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور حکومت سندھ نے پہلے تو سستی سے کام لیا، لیکن دن بہ دن ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد متعلقہ حکام حوش میں آئے اور تحصیل اسپتال میں جنرل بلڈ اسکریننگ کا عمل شروع کیا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافے اور بچوں کی بڑی تعداد کے باعث وفاق و سندھ حکومت سمیت صحت کے عالمی اداروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
خبر کا کوڈ : 811565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش