1
Wednesday 21 Aug 2019 18:39

بھارت مقبوضہ وادی کیلئے شفاف پالیسی اختیار کرے، سید علی خامنہ ای

مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں، ایرانی حکومت اور عوام کشمیریوں کیساتھ ہیں
بھارت مقبوضہ وادی کیلئے شفاف پالیسی اختیار کرے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ ایران کے سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر سے دباؤ ختم کرے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کے لئے شفاف پالیسی اختیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار مسلم اکثریتی علاقے پر سے دباؤ ختم کرے، پاکستان اور بھارت کو الجھائے رکھنے کے لئے برطانیہ نے جان بوجھ کر مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا۔ تناؤ کو طول دینے کے لئے برطانیہ نے مسئلہ کو بغیر حل کے رہنے دیا۔

ایک اور ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حالت کافی بدتر ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال اور کرفیو کو ختم کرے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بھارت وادی میں بدترین کرفیو لگائے بیٹھا ہے، لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے ساتھ ساتھ گرفتار بھی کیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہیں، ایرانی حکومت اور عوام کشمیریوں کیساتھ ہے، کشمیر پر دنیا نے بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش