0
Monday 26 Aug 2019 11:53

عرب حکمرانوں کا رویہ پاکستان میں قابل قبول نہیں، شیخ رشید

عرب حکمرانوں کا رویہ پاکستان میں قابل قبول نہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حکمرانوں کے برتاؤ کی وجہ سے عوام میں غصے ہے اور ان کا یہ رویہ پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے۔ مظفر آباد میں مقامی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے حکمراں پاکستان کے ساتھ نہیں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن وہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ ثابت کرنا ہے کہ عرب حکمرانوں کا رویہ پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے۔ خیال رہے کہ مظفر آباد کے پریس کلب میں مسلم کانفرنس کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی تھی، جس نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ حکومتی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ دوسری جانب مظفرآباد میں ہی سینکڑوں نوجوانوں نے ابوظہبی کے اس اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور متحدہ عرب امارات اور بھارت مخالف مظاہرہ بھی کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ لیبیا، عراق، یمن اور شام میں جاری پرتشدد کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف سازش ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ اقدام بھارتی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، تاہم نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔
خبر کا کوڈ : 812687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش