0
Wednesday 28 Aug 2019 22:22

ملتان، شیعہ علمائے کرام کی مشترکہ پریس کانفرنس، یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ

ملتان، شیعہ علمائے کرام کی مشترکہ پریس کانفرنس، یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا اور اسی طرح ملتان ڈویژن کی انتظامیہ سے بھی محرم الحرام کے دوران عزاداروں اور لائسنسداروں سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، علامہ مجاہد عباس گردیزی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ محمد سبطین نجفی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا کاشف حسین حیدری، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا محمد تقی حقانی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا محمد سلمان محمدی، زوار حسین بسمل شریک تھے۔ شیعہ علمائے کرام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اس کے ساتھ ہم انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداوں اور لائسنداروں کے مسائل فوری حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں عزاداروں کی جانب سے مجالس اور جلوس میں چند منٹوں کی تاخیر پر جو پرچے کاٹے گئے ہیں اُنہیں ختم کیا جائے اور آئندہ اس سے گریز کیا جائے۔

رہنمائوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ ہے کسی بھی صورت میں اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ملتان سمیت ملک بھر میں ہمارے اہلسنت بھائی ہمارے ساتھ ہیں، آج ملک میں مختلف مکاتب فکر کے دوران بہت اچھی ہم آہنگی موجود ہے، ملک میں موجود شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ شیعہ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ آج کشمیری مسلمان مشکلات کا شکار ہیں، دنیا بھر میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے جبکہ عرب حکمران اپنی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو تمغے اور ایوارڈ سے نواز رہے ہیں، آج پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ مسلمانوں کا ہمدرد کون ہے، ہم ایرانی حکومت، ترک حکومت اور ملائیشین حکومت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیری مسلمانوں کے لیے آواز بلند کی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملک بھر سے ہمارے مسنگ پرسن کو جلد بازیاب کرایا جائے، اگر کوئی مجرم ہے تو سزا دی جائے وگرنہ اُسے رہا کیا جائے، اُنہوں نے ملتان کے لاپتہ آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

 
خبر کا کوڈ : 813196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش