0
Saturday 31 Aug 2019 20:48

کشمیر کیلئے خاموش رہنے نہیں کھڑاک کرنے کا وقت ہے، اشرف جلالی

کشمیر کیلئے خاموش رہنے نہیں کھڑاک کرنے کا وقت ہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم آزاد کشمیر کے زیراہتمام مرکزی عید گاہ مظفرآباد آزاد کشمیر سے چوک اپر اڈہ تک کشمیر بچاؤ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ کی قیادت تحریک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) آزاد کشمیر کے امیر مفتی محمد عمران رضا شیرازی، تحریک صراط مستقیم آزاد کشمیر  کے امیر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد القدوس خان، تحریک صراط مستقیم آزاد کشمیر کے نائب امیر علامہ محمد عبدالرشید اویسی، تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) آزاد کشمیر کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ محمد اعجاز مصطفوی، محمد عتیق رضا کیانی، محمد صدام عباسی، مفتی محمد فیضان جلالی، مولانا محمد اسلم فارانی، مولانا محمد وقار جلالی اور علامہ محمد اظہر الدین نے کی۔ کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا مظلوم کشمیریوں کی دلدوز آہیں سینوں سے پار گزر رہی ہیں۔ اگر حکمرانوں کا منہ تکتے قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو ہم لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خاموشی سے کھڑے رہنے کا نہیں گرم جوشی سے کھڑاک کرنے کا وقت ہے، جان بلب کشمیر کے کیلئے مزید تاخیر ہرگز دانشمندی نہیں۔ اقوام متحدہ کے اجلاس تک آرٹیکل 370 کا معاملہ دفن ہو جائے گا اور مکار بھارت ہر گزرے ہوئے دن کو  اپنے غاصبانہ موقف کی دلیل بنائے گا۔ اگر بھارت کے ظالم پنجے کو فوری طور پر توڑا نہ گیا تو کشمیریوں کی شبِ آزمائش بہت طویل ہو جائے گی۔ پہلے ہی پاکستان کے ماضی اور حال کے حکمرانوں کی طرف سے بھارت کی طرف بڑھایا ہوا دوستی کا ہاتھ کشمیریوں کیلئے ایک نہایت تکلیف دہ مکا ثابت ہوا ہے۔ پاکستانی پرچم میں لپٹے ہوئے شہدا کشمیر کے جنازے ”ہم پاکستانی ہیں“ کہتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں، کشمیر کی بے بس بیٹی کی چیخ و پکار پر اگر فوری طور پر کان نہ دھرا گیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر جہاد اسلامی کا عَلم لہرائے ہوئے سری نگر تا دہلی یلغار کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 813669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش