0
Saturday 31 Aug 2019 21:49

مسئلہ کشمیر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

مسئلہ کشمیر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، بھارت نے جنوبی ایشیاء کو آتش فشاں کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مسلسل فوجی کرفیو میں شہید ہونیوالوں کو گھروں میں دفن کیا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا المیہ ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ بھارت کی فاشسٹ پالیسیوں نے عالمی امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ کشمیر کی سنگین صورت حال پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ طاقتور ملکوں کا کلب بن چکی ہے۔ 90 لاکھ کشمیری انصاف اور آذادی کے منتظر ہیں۔

سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے صدر مولانا عبدالخالق سے ملاقات کے دوران صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہندو انتہا پسندی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کیساتھ ہے۔ مظلوم اور محکوم کشمیریوں کے ساتھ ہمارا غیرمتزلزل اور لازوال رشتہ ہے۔ مودی نفرت کا بیوپاری اور موت کا سوداگر بن چکا ہے۔ 25 روزہ طویل لاک ڈاون نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بھارت کو سبق سکھانے کیلئے 65 والے جذبے کی ضرورت ہے۔ کشمیریوں کی لاشوں پر کھڑے مودی کو عرب ممالک کا ایوارڈ دینا مظلوموں کے خون سے غداری ہے۔ کشمیر کی سنگین صورت حال پر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ایٹمی جنگ کا موجب بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش