0
Monday 2 Sep 2019 04:52

'بنجمن نیتن یاہو" کے "میکرون" اور "ٹرمپ" کو مداخلت کے ترلے، لبنانی میڈیا

اسلام ٹائمز۔ لبنانی نیوز چینل "المنار" کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک ذیلی گروپ کی طرف سے اسرائیل کو دیئے گئے پہلے جواب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے نہ صرف اپنی کابینہ کو میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کی سختی کیساتھ ہدایت کی ہے بلکہ فرانسیسی صدر "امانوئیل میکرون" اور امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کو بھی بننے والی نئی صورتحال میں مداخلت کرکے تناؤ کم کروانے کی درخواست کی ہے، جس کا انہوں نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے اپنی حکومت کی طرف سے سخت سنسرشپ پر شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا پر حکومت کی طرف سے حقائق فاش نہ کرنے کی سخت پابندی کے باوجود لبنانی نیوز چینل "المنار" تمامتر حقائق کو ٹیلی ویژن کی "براہ راست" نشریات کے ذریعے دکھا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش