0
Monday 2 Sep 2019 05:44
اسماعیل ہنیہ کا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام خط

ایران لشکرِ حق کا سپہ سالار ہے، اسلامی مزاحمت اپنی آخری کامیابی تک ثابت قدم رہیگی، حماس

ایران لشکرِ حق کا سپہ سالار ہے، اسلامی مزاحمت اپنی آخری کامیابی تک ثابت قدم رہیگی، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ کے نام اپنے خط میں ان کی طرف سے حماس کی ہر طرح کی حمایت اور اس کو اپنے مزاحمتی فریضے کی ادائیگی کیلئے ضروری ہر قسم کے ساز و سامان کی فراہمی کیلئے اپنی آمادگی کے اعلان پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم آخری کامیابی تک اسلامی مزاحمت کے پائیدار محاذ میں حق، عدالت اور آزادی کے تمام لشکروں اور ان کے سپہ سالار "اسلامی جمہوریہ ایران" کے ہمراہ اپنی موجودگی کا ایک مرتبہ پھر اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام اپنے خط میں لکھا کہ میں خدائے متعال کا شکر گزار ہوں کہ اس نے آپ کے بابرکت وجود کے سائے کو ہمارے سروں پر قائم رکھا اور اس سے دعاگو ہوں کہ وہ اپنی تمامتر نعمتوں کو آپ پر نازل فرمائے اور تمامتر مصیبتوں کو آپ کے وجود مبارک سے دور رکھ کر آپ کو ظالم اور استبدادی دشمن کے ہر مکر و فریب سے محفوظ رکھے۔

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ نے ایران کے سپریم لیڈر کے نام اپنے خط میں لکھا کہ حماس کے وفد کو جنابعالی کی طرف سے ملنے والے خصوصی استقبال، جنابعالی کیطرف سے حماس کی خصوصی و ہمہ جانبہ حمایت اور حماس کو اس کے مزاحمتی فریضے میں ضروری ہر قسم کی ساز و سامان کی فراہمی پر جنابعالی کی آمادگی کے اعلان پر ہم انتہائی شکرگزار ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے اپنے اس خط میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیطرف سے اسلامی مزاحمت کے بارے میں اختیار کردہ اعلیٰ موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیلئے خیر و برکت، فتحیابی، اقتدار، سلامتی، فلاح و بہبود، دشمنوں کی بربادی اور فلسطین و قدس شریف کی آزادی کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 813981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب