0
Monday 2 Sep 2019 11:44

منکرین ختم نبوت کی سازشوں کیخلاف امت متحد ہے، اعجاز ہاشمی

منکرین ختم نبوت کی سازشوں کیخلاف امت متحد ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کی سازشوں کیخلاف امت متحد ہے، حکومت میں موجود قادیانیوں کے ہمدردوں کوعقیدہ ختم نبوت پر قرآن اور آئین سے رہنمائی لینی چاہیے، پاکستان اسلام کے نام پر تشکیل پایا تھا، یہاں کے قوانین قرآن و سنت کیخلاف نہیں بن سکتے اور قادیانی ملکی معاملات میں دخل بھی نہیں دے سکتے۔ انہیں کلیدی عہدے دینا آئین کی خلاف ورزی ہوگا، ختم نبوت کے شہدا کے خون سے کسی کو غداری کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ ختمِ نبوت کیلئے سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہہ نے جھوٹے مدعیانِ نبوت کیخلاف جہاد کیا اور معرکہ یمامہ میں سات سو صرف حفاظِ قرآن صحابہ کرام نے اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر کے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا۔ صحابہ کرام تابعین عظام، اتباع التابعین، آئمہ مجتہدین متکلمین، مفسرین، محدثین، اہل بحث و مناظرہ، علماءاور صوفیاء کا عقیدہ ختم نبوت پر اجماع ہے۔ آپ کے بعد کسی قسم کا کوئی تشریعی، غیر تشریعی، ظلی، بروزی یا نیا نبی نہیں آئے گا۔ آپ کے بعد جو شخص بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ شریعت مطہرہ کی رُو سے کافر، مرتد، زندیق اور واجب القتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائدین اہلسنت کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے۔ جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جمعیت علما پاکستان کا فخر ہے کہ جے یو پی اور متحدہ مجلس عمل کے سابق صدر مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی قرارداد پر قادیانیوں کو مرتد قراردیا گیا جبکہ مولانا عبدالستار خان نیازی کو تحریک ختم نبوت کے دوران سزائے موت سنائی گئی، مگر وہ ڈٹے رہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے قادیانیت کا دنیا بھر میں سماجی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ فتنہ اب گالی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم معلم و مقصود کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم کر دیا، اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 814027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش