0
Tuesday 3 Sep 2019 19:48

ڈینگی نے ایک بار پھر پشاور میں پنجے گاڑ لئے

ڈینگی نے ایک بار پھر پشاور میں پنجے گاڑ لئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور ميں ایک بار پھر ڈينگی وائرس نے پنجے گاڑ ديئے۔ پشاور کی 4 يونين کونسلز ڈينگی کی زد میں ہیں، جن میں اسپن وڑہ، سربند، باڑہ اور مسترزئی شامل ہیں۔ صرف ڈيڑھ ماہ کے دوران سرکاری ہسپتالوں ميں ڈينگی کے 485 کيسز رپورٹ ہوئے، سب سے زيادہ کیسز خيبر ٹيچنگ ہسپتال لائے گئے ہیں۔ ترجمان انسداد ڈینگی سیل نے بتایا کہ پشاور کے لوگوں ميں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تيز بخار، جسم ميں درد ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کريں۔
خبر کا کوڈ : 814302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش