0
Tuesday 3 Sep 2019 22:37

خیرپور، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیجانب سے محرم الحرام بیس و کنٹرول روم قائم

خیرپور، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیجانب سے محرم الحرام بیس و کنٹرول روم قائم
اسلام ٹائمز۔ خیرپور میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے محرم الحرام بیس و کنٹرول روم قائم، 4 محرم الحرام پریالو میں مرکزی مجلس و جلوس کی نگرانی ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل خود کریں گے۔ اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عمران کے مطابق پریالو کے مرکزی جلوس میں پولیس کے 245 افسران و اہلکار مقرر کیے جائیں گے، جبکہ آنسو گیس امریکن کٹ سے تیار 50 اہلکار اور رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم اور محرم بیس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ یکم تا 20 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی، اشتعال انگیز تقاریرکرنے والے افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی خیرپور میں 12 خارجی اور داخلی راستوں پر جبکہ 6 ضلع کے دیگر راستوں پر سخت چیکنگ کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 1947 مجالس اور جلوسوں کے پروگرام ہونگے، جس میں سے 28 انتہائی حساس، 239 حساس اور 150 نارمل پروگرام ہیں، جس کیلئے پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 4527 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ 800 پولیس اہلکاروں، 600 رینجرز کے اہلکار اور پاک آرمی کی 5 کمپنیوں کی طلبی کیلئے تحریری طور پر حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 73 گشتی موبائل اور موٹر سائیکل سوار اہلکار بھی منصوبہ بندی کے تحت ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 814335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش