0
Wednesday 4 Sep 2019 09:20

کراچی، میں جاری جراثیم کش اسپرے مہم ناکام

کراچی، میں جاری جراثیم کش اسپرے مہم ناکام
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر میں جاری اسپرے مہم موثر ثابت نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق عید قرباں اور بارشوں کے بعد شہر میں مکھیوں اور حشرات الارض کی بہتات ہوگئی۔ بلدیہ عظمیٰ کے دعوے کے مطابق ہر ضلع میں روز 40 گاڑیوں کی مدد سے اسپرے کیا جا رہا ہے، اسپرے مہم میں سندھ حکومت کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ضلع ملیر میں اسپرے مہم کے افتتاح پر میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔ کراچی میں اسپرے مہم بھی نمائشی مہم بنتی جا رہی ہے۔ شام 5 سے 6 بجے تک اسپرے مہم شروع کی جاتی ہے، ایک گھنٹہ گاڑیاں اسپرے کرکے روانہ ہو جاتی ہیں، کراچی کا ہر ضلع 20 سے 40 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں ہزاروں گلیاں ہیں، لیکن چند مخصوص سڑکوں پر اسپرے کرکے کام ختم کر دیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی 13600 اسکوائر میل پر پھیلا ہوا ہے، لیکن اب تک شہر کے 70 فیصد علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کرنے والی گاڑیاں نہیں پہنچی ہیں۔

ہر ضلع میں 40 گاڑیاں صرف ایک گھنٹے اسپرے کرتی ہے، اس کے بعد روانہ ہو جاتی ہیں۔ اسپرے کرنے والی گاڑیوں کو محدود ایندھن ملتا ہے اور 2 بوتل جراثیم کش دوا اسپرے کیلئے ملتی ہے۔ اس سے پورے شہر میں اسپرے کرنا مشکل ہے، کے ایم سی افسران کے مطابق اگر 40 گاڑیاں کم ازکم 10 دن صرف ایک ضلع میں اسپرے کریں، تو اس صورت میں کسی حد مچھروں اور مکھیوں کا خاتمہ ممکن ہے، لیکن 40 گاڑیاں صرف ایک ضلع میں اسپرے کرتی ہیں، اس طرح اس ضلع کا 6 دن بعد دوبارہ نمبر آئے گا، 6 دن گزرنے کے دوران مچھروں اور مکھیوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، اس طرح یہ اسپرے مہم مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے، شہر کا بڑا حصہ تاحال اسپرے مہم سے محروم ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش