0
Wednesday 4 Sep 2019 18:19

کے پی حکومت کا ملک بھر کےعجائب گھروں میں رکھے صوبے کے نوادرات واپس لانے کا فیصلہ

کے پی حکومت کا ملک بھر کےعجائب گھروں میں رکھے صوبے کے نوادرات واپس لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ملک بھر کے عجائب گھروں میں رکھے صوبے کے 3 ہزار سے زائد نوادرات واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔ نوادرات واپس لانے کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کی صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر کے مختلف عجائب گھروں میں خیبر پختونخوا کے 3 ہزار 150 نوادرات ہیں جس پر سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ نوادرات واپس لانے کیلئے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے رابطہ کر کے سمری بھیجی جائے۔ اجلاس میں صوبے میں مزید 8 نئے سائٹس کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے سائٹس کا منصوبہ 500 ملین روپے کی لاگت سے ورلڈ بنک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا اور صوبے میں موجود آرکیالوجیکل سائٹس پر بنائی گئی ویڈیو مختلف ممالک کے سفارت خانوں کو بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے، مذہبی سیاحت کو فروغ سے نہ صرف آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف ممالک کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 814426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش