0
Wednesday 4 Sep 2019 19:04

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم نے کی، چیف جسٹس نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر وکیل سے استفسار کیا کہ ''کیا ہوا، ڈر گئے ہیں؟'' یاد رہے کہ وکیل میاں عزیز الدین کاکا خیل نے آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع عمران خان نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر کی ہے۔

وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل ایسی درخواستیں دائر کرنے کے لیے کافی مشہور ہیں، صحافی مطیع اللہ جان نے بتایا کہ اس درخواست میں صدر پاکستان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا تھا۔ یہ درخواست سات صفحات پر مشتمل تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع اقربا پروری کے زمرے میں آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 814490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش