0
Thursday 5 Sep 2019 23:22

ریلوے کو تباہ کرکے ٹرانسپورٹ مافیا کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، وقار مہدی

ریلوے کو تباہ کرکے ٹرانسپورٹ مافیا کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پاکستان ریلوے کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی نااہلی کے باعث پاکستان ریلوے تباہی سے دوچار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹرینیں 5 سے 8 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے جبکہ ٹرینوں میں سہولتوں کا بھی فقدان بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان ریلوے کی جو تباہی اور بربادی ہوئی ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے، بطور وزیر ریلوے شیخ رشید کے سبب ٹرین حادثات میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر مسافر گھنٹوں ٹرینوں کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں لیکن انہیں کوئی بھی افسر اور ریلوے کا عملہ صحیح صورتحال بتانے کو تیار نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کی سواری کو تباہ کرکے ٹرانسپورٹ مافیا کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ریلوے اپنا قبلہ درست کرے، ٹرینوں کو پابندی وقت کے ساتھ چلایا جائے تاکہ عوام بروقت اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 814721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش