0
Friday 6 Sep 2019 18:10

ملکی بقا اور سلامتی کیلئے 6 ستمبر کا جذبہ اجاگر کرنا ہوگا، عارف حسین

ملکی بقا اور سلامتی کیلئے 6 ستمبر کا جذبہ اجاگر کرنا ہوگا، عارف حسین
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے یوم دفاع  کے موقع پر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے، جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر محافظ جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، ان کی شجاعت ناقابل یقین اور بے نظیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع جہاں ہماری خوشی کا موقع ہے، وہیں دشمن کی نابودی کا اعلان بھی ہے، کہ اگر کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ فرزندان وطن امامیہ نوجوان کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنا تن من دھن وار دیں گے۔

انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے 6 ستمبر کا جذبہ اجاگر کرنا ہوگا، شہید یاسر، شہید اعتزاز اور شہید عزیز بھٹی جیسے جری و بہادر جوان جب تک پاکستان کی سرزمین پر موجود ہیں، اس ملک کو کوئی بیرونی یا اندرونی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے آئی ایس او پاکستان کے نصب العین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے ممبران ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قوم کو آج اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے، جس کا مظاہرہ اس نے ستمبر 1965 کی جنگ کے دوران کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کی جنگ میں پاکستانی افواج کے جوانوں اور افسروں نے دفاع وطن کیلئے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 814843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش