0
Friday 6 Sep 2019 18:22

لاہور، یوم دفاع روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، ریلیاں، سیمینارز کا انعقاد

لاہور، یوم دفاع روایتی جوش  و جذبے سے منایا جا رہا ہے، ریلیاں، سیمینارز کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم دفاع اور یوم شہداء روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی تقریب الحمراء ہال لاہور میں ہوئی جس میں شہداء کی تصاویر اور کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جبکہ الحمراء سے ریلی کی شکل میں مختلف شہداء کی فیملیز سے ملاقات کیلئے بھی شہری پہنچے۔ اس موقع پر ریلی  کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کی جبکہ سابق فوجی افسران، شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔ تقریب میں شہدائے 6 ستمبر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ادھر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت رجسٹرار صبور احمد خان نے فیکلٹی ڈینز پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ اور پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ کے ہمراہ کی جبکہ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے نامور ادیب اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید کا کہنا تھا جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں لیکن اگر مسلط ہوئی تو اپنی فوج کیساتھ پاکستان کا ہر شخص شانہ بشانہ لڑے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 814846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش