0
Saturday 7 Sep 2019 15:07

ملی یکجہتی کونسل کا مولانا فضل الرحمان کے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان

ملی یکجہتی کونسل کا مولانا فضل الرحمان کے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل نے وزیراعظم عمران کان سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ اقدامات سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی کی جا چکی ہے۔ لاہور کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ رضویہ میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ  6 ستمبر اس حال میں منایا ہے کہ کشمیر لہولہان ہے اور بھارت پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جاری ہے، پوری قوم کی نظریں پاک فوج پر لگی ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس کشمیر کی صورتحال پر بلایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں کشمیر سے حریت کانفرنس کے رہنما بھی  شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قومی دستاویز تیار کرکے صدر مملکت اور چاروں صوبوں کے گورنرز کو بھجوائی جائے گی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کو احتجاجی دھرنے کا حق حاصل ہے، مولانا فضل الرحمن کا حکومت کیخلاف احتجاج ان کی پارٹی کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر حکومت کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات سے یہ شک جاتا ہے کہ کہیں کوئی سودے بازی تو نہیں ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 815021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش