0
Sunday 8 Sep 2019 11:27

جماعت اسلامی یزیدی و ابن زیادی لشکر کیخلاف ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے، کاشف شیخ

جماعت اسلامی یزیدی و ابن زیادی لشکر کیخلاف ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے، کاشف شیخ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ امام عالی مقام نے کربلا میں جو قربانی دیکر اسلام کو زندہ کیا، آج وہ حسینی قافلہ کشمیر، فلسطین، برما، بنگلادیش، شام، یمن اور مصر میں اپنے بچوں، خاندان کی لازوال قربانیاں دیکر حسینی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ الخدمت سینٹر مکلی میں جماعت اسلامی کے یومِ تاسیس اور گھارو میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کشمیر صرف بیانات اور سڑکوں پر خاموش ہوکر کھڑے ہونے سے نہیں بلکہ مودی کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جہاد کے ذریعے سے آزاد ہوگا، آج آزاد کشمیر میں لوگ غلامی سے آزاد ہیں، تو اس کا کریڈٹ بھی پاکستان کے غیور اور محب وطن قبائل کو جاتا ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی یزیدی لشکروں اور ابن زیاد کے سپاہیوں کیخلاف ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے، کشمیر کے مظلوم اور بھارت میں موجود 20 کروڑ مسلمانوں کو ہٹلر کے جانشین مودی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، امت مسلمہ کے تمام مسائل کا واحد حل جہاد میں ہے، جہاد ہی انسانیت کو جبر اور ظلم کے اس نظام سے نجات دلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپٹ قیادت اور ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف نعرہ لگایا، لیکن سابقہ حکمران جماعتوں کی نااہل ٹیم آج ان کی کابینہ کا اہم حصہ بن کر ملک اور عوام کو نوچ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش