0
Tuesday 10 Sep 2019 17:11

پاراچنار، نماز ظہرین کے بعد مرکزی جلوس عزا برآمد ہوکر ہزارہ قبرستان کیجانب رواں دواں

پاراچنار، نماز ظہرین کے بعد مرکزی جلوس عزا برآمد ہوکر ہزارہ قبرستان کیجانب رواں دواں
اسلام ٹائمز۔ آج روز عاشور کی مناسبت سے ملک کے طول و عرض میں جلوس ہائے عزاداری برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے، اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہیں۔ ان جلوسوں میں سے اکثر رات آٹھ یا نو بجے کو اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر مجلس شام غریبان کا انعقاد کرکے ختم ہو جائیں گے۔ ملک بلکہ دنیا بھر کی طرح کرم پاراچنار میں بھی آج یوم عاشور کو نماز ظہر کے فوراً بعد بیسیوں امام بارگاہوں سے جلوس عزا برآمد ہوئے۔ دیہاتوں میں نکلنے والے جلوس عزاء عموماً 3 یا 4 بجے کو اختتام پذیر ہو جاتے ہیں، تاہم مرکزی امام بارگاہ سے نماز ظہرین کے بعد برآمد ہونے والا مرکزی جلوس عزا ذوالجناح اور تعزیوں کے ہمراہ ہزارہ قبرستان کی جانب رواں دواں ہے۔ وہاں پہنچ کر کچھ دیر تک سینہ زنی کی جائے گی اور اسکے بعد کوئی خطیب مجلس پڑھیں گے۔ اسکے علاوہ انجمن حسینیہ کے سیکرٹری صاحب قوم سے خطاب کرکے طوری اور بنگش قبائل کے نام اپنا پیغام پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 815457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش