0
Friday 13 Sep 2019 13:11
آئین کا احترام تھا، ہے اور رہیگا

اٹھاون ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی ہے، شاہ محمود قریشی

اٹھاون ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آئین کا احترام تھا، ہے اور رہے گا تاہم ہم صوبائی خودمختاری پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے سے متعلق فروغ نسیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ بلاول کی سندھو دیش اور پختونستان کی بات مناسب نہیں، سندھو دیش اور پختونستان کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، بیرون ملک صوبائی تعصب کی لہر کا تاثر نہ دیں، وزیر قانون کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، انہوں نے آرٹیکل 149 کے بیان پر وضاحت بھی دی تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کا احترام تھا، ہے اور رہے گا، ہم صوبائی خودمختاری پر آنچ آنے نہیں دیں گے، سندھ اس ملک کی ایک اہم اکائی ہے، نہ سندھ حکومت میں کوئی چھیڑ چھاڑ کریں گے اور نہ ہی سندھ کے عوام کی حب الوطنی پر شک ہے، سب وفاق کا ساتھ دیں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت آج منہ دیکھانے کے قابل نہیں ہے، امریکی کانگریس کے چار اراکین نے ٹرمپ کو خط لکھا ہے،17 ستمبر کو یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا جائے گا، آج ہندوستان جتنی دفاعی پوزیشن میں ہے اتنا ماضی قریب میں دکھائی نہیں دیا، ہندوستان کو ہر فورم پر سبکی اٹھانا پڑی، اللہ کے فضل سے اٹھاون ممالک نے پاکستان کے موقف کی توثیق کی۔
خبر کا کوڈ : 815957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش