0
Saturday 14 Sep 2019 07:52

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے، چوہدری یاسین

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر فیکٹ فاہیڈنگ مشن بجھوائے اور اقوام متحدہ اپنی نگرانی میں خوراک ادویات پہنچائے۔ وہ آج یہاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے اراکین بھارتی حکومت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں پر طاقت کے بہیمانہ استعمال، غیر معینہ مدت کا کرفیو ختم کروانے سمیت سیاسی قیدیوں کو فوری رہاہی اور میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرواہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوانے کے لیے حکومت پاکستان فوری اور دورس اقدامات اٹھائے اس وقت تک حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جس کا وقت تقاضا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں کرفیو کو 40 دن ہو چکے ہیں بھارتی حکومت نے پوری وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو لگا کر لاکھوں کشمیریوں کو محبوس کر کے رکھ دیا ہے، اشیاء خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، کسی بڑے انسانی المیئے کو روکنے کے لئے دنیا آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر کے حالات پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا عوام کنٹرول لائن توڑنے کے لئے بے تاب ہیں عوام کے جذبات انتہائی عروج پر ہیں اور کسی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے جہاں پر لاکھوں کشمیری قیدیوں سے بدتر حالت میں ہیں۔ خوراک ادویات اور علاج معالجہ کی سہولتیں بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فوج کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کی وجہ سے اسوقت کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے اور ہم سب ان بہادر اور نڈر کشمیرہوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے استصواب رائے کروائے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 816068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش