0
Saturday 14 Sep 2019 22:11

وطن کی خاطر لڑنے کیلئے تیار قوموں میں پاکستان سب سے آگے، گیلپ سروے

وطن کی خاطر لڑنے کیلئے تیار قوموں میں پاکستان سب سے آگے، گیلپ سروے
اسلام ٹائمز۔ گیلپ سروے کے مطابق وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان اور ویتنام سب سے آگے ہیں، دونوں ممالک کے 89 فیصد لوگ اپنے وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ گیلپ سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ان کی تعداد 89 فیصد ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان اور ویت نام 89، 89 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کا تیسرا نمبر ہے، جس کے 86 فیصد افراد ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، افغانستان کا نمبر چوتھا ہے، جس کے 76 فیصد لوگ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں جبکہ بھارت کا نمبر پانچواں ہے، جس کے 75 فیصد لوگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش