0
Sunday 15 Sep 2019 11:51

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189 تک جاپہنچی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189 تک جاپہنچی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189 تک جا پہنچی ہے۔ صوبہ کے مختلف اضلاع میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور میں مزید 55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سوات، شانگلہ اور بٹگرام میں 9،9، مانسہرہ 6، صوابی سے 5 جبکہ مردان، لوئر دیر اور بونیر میں 4،4 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح رواں برس صوبے بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1189 تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 816302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش