0
Monday 16 Sep 2019 16:38

امیر جماعت اسلامی سراج الحق 3 اکتوبر کو گلگت میں کشمیر بچاو ریلی کی قیادت کرینگے، مشتاق ایڈووکیٹ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق 3 اکتوبر کو گلگت میں کشمیر بچاو ریلی کی قیادت کرینگے، مشتاق ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق 3 اکتوبر کو گلگت میں کشمیر بچاو ریلی کی قیادت کرینگے۔ کشمیر بچاو ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، انشاء اللہ گلگت کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کرینگے۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان خالد محمود بھی جلسے میں شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈوکیٹ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے مسلمان بھائیوں اور بہنوں پر وہاں ظلم اور جبر کی انتہا کر دی ہے، کشمیر جو پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت اس شہ رگ کو کاٹنے اور پاکستان کو مفلوج کرنے پر تل گیا ہے آج پورا پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کر کراچی سے خیبر اورگوادر سے گلگت بلتستان تک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کشمیری مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ایسے میں گلگت بلتستان کے غیور مسلمان کشمیر کی آزادی کے لئے بھارت کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش