1
0
Tuesday 17 Sep 2019 18:26

روس میں ہونیوالی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں پاکستان کا دستہ شریک پے، آئی ایس پی آر

روس میں ہونیوالی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں پاکستان کا دستہ شریک پے، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر روس میں شروع ہوگئیں ہیں، پاکستان کا فوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں شریک ہے، مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی فوجی مشقیں ٹیسنٹنر کا روس میں آغاز ہوگیا ہے، فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی، پاکستان کا فوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے دستے شریک ہیں، افتتاحی تقریب میں تمام رکن ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مشقوں میں امن و استحکام کے پہلو کے تحت انسداد دہشتگردی کی مشقیں کی جارہی ہیں اور رکن ممالک کے فوجی دستے اپنے اپنے تجربات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب روسی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا مقصد عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور وسطی ایشیا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جس میں 8 ممالک کی فوجیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مشقیں اورن برگ، استراخان، چلیابنسک، آلتائے اور کامرووو نامی علاقوں میں ہو رہی ہیں، جن میں 1 لاکھ 28 ہزار فوجی، 20 ہزار سے زائد فوجی سازو سامان، 600 طیارے، ہیلی کاپٹر، خلائی گاڑیاں، 200 ٹینک اور 15 کے لگ بھگ جنگی بحری جہاز شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 816717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nadeem
Europe
Good
ہماری پیشکش