0
Tuesday 28 Jun 2011 21:05

آزاد کشمیر،پیپلزپارٹی نے آزاد امیداروں کو ملا کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

آزاد کشمیر،پیپلزپارٹی نے آزاد امیداروں کو ملا کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا
 مظفر آباد:اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے بیس نشستیں جیت کر میدان مار لیا، مسلم لیگ نون کو 9 اور مسلم کانفرنس کو چار سیٹیں ملیں، پیپلزپارٹی نے آزاد امیداروں کو ملا کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے، تاہم مسلم کانفرنس کے لئے بھی اقتدار میں شریک ہونے کے لئے راستے کھلے رکھے ہیں۔ 20 نشتوں پر کامیابی کے بعد آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بننا یقینی ہو گیا ہے۔ وزرات عظمٰی کے لئے پیپلزپارٹی کے تین امیدوار سامنے آئے ہیں، ان میں چوہدری عبدالمجید، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری لطیف اکبر کے شامل ہیں۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق سے فون پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے شراکت اقتدار کے لئے سردار عتیق کو صدر بننے کی پیشکش کی ہے۔ مسلم کانفرنس نے چار سیٹیں حاصل کی ہیں اور وہ ایوان میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ 
دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا اور حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کو ساتھ ملایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نو سیٹیں حاصل کرنے والی مسلم لیگ نون اپوزیشن میں بیٹھے گی، جبکہ آزاد امیداروں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی جائے گی، فاروق حیدر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 81725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش