0
Tuesday 28 Jun 2011 22:21

پی پی کی کامیابی نے مڈٹرم الیکشن کے غبارے سے ہوا نکال دی، صدر زرداری

پی پی کی کامیابی نے مڈٹرم الیکشن کے غبارے سے ہوا نکال دی، صدر زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر زرداری نے کہا ہے آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نے مڈٹرم الیکشن کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ صدر آصف علی زرداری نے لندن سے وفاقی وزیر امور کشمیر منظور وٹو کو فون کیا اور آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پی پی پی کی جیت نے وسط مدتی انتخابات کا مطالبے کرنے والوں کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کر دیا ہے۔  اس سے ثابت ہو گیا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم گیلانی، وفاقی وزیر خورشید شاہ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری مجید اور نو منتخب ارکان اسمبلی کو مبارک باد دی۔
خبر کا کوڈ : 81731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش