0
Monday 23 Sep 2019 10:54

پشاور ایئر پورٹ پر پروٹوکول نہ دینے کے فیصلہ کا اطلاق ملک گیر ہوگا، سول ایوی ایشن

پشاور ایئر پورٹ پر پروٹوکول نہ دینے کے فیصلہ کا اطلاق ملک گیر ہوگا، سول ایوی ایشن
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن حکام نے ائیر پورٹس پر پروٹوکول دینے کے حوالے سے افسران اور عملے کو خبردار کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر ملازم یا افسر کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے سی او عبید الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ائیرپورٹ پر کسی بھی شخص کو پروٹوکول دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر پروٹوکول کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت دی گئی۔

اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ کوئی افسر یا عملہ پروٹوکول دیتے ہوئے پایا گیا تو اسے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا، یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ائیر پورٹ پر لگائی جانے والی پابندی کا اطلاق پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن کی پورٹر سروس کے علاوہ کوئی اور عملہ پروٹوکول نہیں دے سکے گا، اگر کسی نے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو اس کا انٹری پاس منسوخ کر دیا جائے، جس کے بعد اس کی کسی بھی جگہ پوسٹنگ نہیں ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 817762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش