0
Monday 23 Sep 2019 20:59

کے پی اسمبلی اجلاس، حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آ گئے

کے پی اسمبلی اجلاس، حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے، ایک دوسرے کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آ گئے۔ ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ رکن اسمبلی نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ جیلوں میں بند کرنے سے اپوزیشن کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی، موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، جیلوں میں بند کرنے سے اپوزیشن کی زبان بندی نہیں ہو سکتی۔ نگہت اورکزئی نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس میں اکرم درانی نے اسپیکر اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزت وقار سے بات كرتے ہیں، معلوم نہیں آپ گھر سے غصہ میں آئے ہیں، ہم تو گزارش كر رہے ہیں كہ وقت پر اجلاس شروع كریں۔
خبر کا کوڈ : 817918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش