0
Tuesday 24 Sep 2019 16:56

کراچی میں دوسرے دن بھی شدید گرمی کے بعد بارش

کراچی میں دوسرے دن بھی شدید گرمی کے بعد بارش
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ہوگیا جب کہ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورگرمی کے ستائے لوگوں نے ابرِ رحمت برسنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس، محمودآباد، منظور کالونی، اختر کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش  کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ ایف بی ایریا، بفرزون، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں  موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کے دیگر علاقوں گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس، صدر، اولڈ سٹی ایریا، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی  اور لسبیلہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 818112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش