0
Friday 27 Sep 2019 12:15

اسلام آباد، نجی یونیورسٹی کی عمارت سے کر گر طالبہ جاں بحق، ساتھیوں کا احتجاج

اسلام آباد، نجی یونیورسٹی کی عمارت سے کر گر طالبہ جاں بحق، ساتھیوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بحریہ یونیورسٹی میں چوتھی منزل سے طالبہ کے گر کر جاں بحق ہونے پر جامعہ کے طلبہ و طالبات نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ دوران احتجاج طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے زیرتعمیر عمارت کو استعمال کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ اس زیرتعمیر عمارت کو بند کیا جائے اور ساتھی طالبہ کے گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔
قبل ازیں میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اور ہسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی کی چوتھی منزل سے گر کر ایک نوجوان خاتون جاں بحق ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 سالہ حلیمہ امین بحریہ یونیورسٹی میں بیچلرز کے دوسرے سمسٹر کی طالبہ تھی اور وہ اس نئے یونیورسٹی بلاک کی چوتھی منزل سے گریں، جس کا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا تھا۔

ہسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سمیت یونیورسٹی اسٹاف کی جانب سے دوپہر میں حلیمہ امیر کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں لایا گیا، اس وقت وہ بیہوش تھیں لیکن انہیں ریڑھ کی ہڈی سمیت متعدد فریکچرز آئے تھے۔ عملے کے مطابق انہیں نگرانی میں رکھ کر علاج مہیا کیا گیا تھا لیکن وہ تقریباً ساڑھے 4 بجے کے قریب انتقال کرگئیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعد میں لڑکی کی لاش کو وہ لوگ ہسپتال سے لے گئے جو انہیں پمز لائے تھے۔ دوسری جانب مارگلہ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے بقول انہیں یہ بتایا گیا کہ خاتون اس وقت عمارت سے گریں جب وہ سیلفی لے رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے جائے وقوع کے معائنے کے لئے پولیس کو رسائی دینے سے انکار کردیا گیا تھا اور پولیس کو کہا گیا کہ یونیورسٹی خود دیکھے گی کہ کیا ہوا ہے اس کے بعد پولیس کو آگاہ کر دے گی اور اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی جمع کروا دے گی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے اب تک کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لئے رابطہ نہیں کیا گیا، جبکہ ان کی لاش پولیس یا ہسپتال کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس کو شکایت درج کروائی گئی تو پوسٹ مارٹم سمیت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 818628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش