0
Monday 30 Sep 2019 12:41

بھارتی حکومت کی پالیسیاں بین الاقوامی سطح پر ملک کی ہزیمت کا سبب ہیں، این سی

بھارتی حکومت کی پالیسیاں بین الاقوامی سطح پر ملک کی ہزیمت کا سبب ہیں، این سی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت پر ریاست جموں و کشمیر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، تاجر اور وکلاء انجمنوں کے لیڈران اور عہدیداران کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کی گرفتاریوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ این سی کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے غیر دانشمندانہ، غیر آئینی اور گیر جمہوری فیصلے کے خلاف کسی کو بھی آواز اٹھانے کا موقع نہیں دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ریاست جموں و کشمیر کو فوجی چھاونی میں تندیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ آج تک جارہ ہے اور انٹرنیٹ و موبائیل سروس بھی مسلسل 57 روز سے معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت اس بات کے دعوے کررہی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے فیصلے کو خوش اصلوبی کے ساتھ تسلیم کرلیا ہے اور دوسری جانب یہاں کے عوام سے اظہار رائے کی آزادی کا حق چھینا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت کا یہ دعوٰی صحیح ہے تو کشمیری سیاسی قیادت جیلوں میں کیوں بند ہے اور موبائیل و انٹرنیٹ سروس پر مسلسل قدغن کیوں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 819180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش