0
Tuesday 1 Oct 2019 19:19

کشمیر میں تازہ ترین مظالم کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کا سہرا عمران خان کے سر ہے، زاہد محمود قاسمی

کشمیر میں تازہ ترین مظالم کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کا سہرا عمران خان کے سر ہے، زاہد محمود قاسمی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر، اسلام  فوبیا اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بغیر کسی مصلحت کے موقف اپنانے پر مرکزی علما کونسل خراج تحسین پیش کرتی ہے، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے اور ناموس رسالت پر حملوں کو دنیا بھر کے مسلمان قطعا برداشت نہیں کرسکتے۔ دنیا بانی پاکستان کے یہ الفاظ کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس جملے کو سمجھنے سے اب تک قاصر ہے۔ مسئلہ کشمیر منصفانہ طریقے سے حل ہونا چاہئے، وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں معرکۃ الآرا تقریر سے مسلمانوں کے دل خوشی ومسرت سے سرشار ہیں۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان سے دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان ملک کے چاروں صوبوں میں ہر طبقہ فکر تک پہنچا رہی ہے، چونکہ یہ متفقہ اعلامیہ قرآن وسنت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کی روشنی میں ریاست پاکستان کی اجتماعی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک مضبوط ترقی یافتہ ملک کے طور پر پہچان رکھتا ہے، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان اور علما کی قربانیاں قابل فخر ہیں، پیغام پاکستان کی روشنی  میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یکجہتی کشمیر وپیغام امن سیمینار پریس کلب ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی علما کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، پیر جی خالد محمود قاسمی، حافظ محمد امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تازہ ترین مظالم کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کرنے کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر ہے، انہوں نے دلائل کے ساتھ اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے اور عالمی برادی کی توجہ مقبوضہ وجموں کشمیر میں جنم لیتے ہوئے غیرمعمولی انسانی المیے کی جانب دلائی ہے اس سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب سے ایک طرف پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ وابستگی کا علی الاعلان اظہار ہوا ہے تو دوسری طرف یہ حقیقت بھی روز روشن کی مانند واضح ہوگئی ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اس خطے کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے۔ اقوام متحدہ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے ادارہ بنایا گیا تھا اور اس ادارے نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا تھا یہ وعدہ پورا ہونا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب پاکستان کے بائیس کروڑ عوام سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سوا ارب مسلمانوں کے دل کی آواز ہے، اس پر مرکزی علماء کونسل وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 819491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش