0
Friday 4 Oct 2019 19:25

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 72 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 72 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں 72 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے  کے دوران ساڑھے آٹھ فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد ذخائر کا حجم سات  ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرضوں کی واپسی کے باعث ذخائر میں کمی ہوئی، ستائیس ستمبر تک ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب ڈالر رہ گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 26 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 820117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش