0
Saturday 5 Oct 2019 16:11

27 اکتوبر کا آزادی مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

27 اکتوبر کا آزادی مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کا آزادی مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد جمیعت کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے خراب ہے، حکمرانوں نے ملک کو بین الاقوامی کٹہرے میں لا کھڑا کر دیا، حکومت کشمیر کا مقدمہ لڑنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا آغاز ہوگا، قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارے جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، اسلام آباد ہمارا پہلا پڑاؤ ہوگا جس کے بعد بی اور سی پلان کی طرف جائیں گے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں گے۔ قائد جمیعت کے مطابق عوام کا سیلاب آئے گا اور جعلی حکمران اس میں ڈوبتے جائیں گے، اب بھی وقت ہے حکمران حکومت چھوڑ کر آزادانہ اور شفاف الیکشن کرائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک کڑور نوکریوں کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا، گرفتاریوں کی پرواہ نہیں گرفتاریوں سے اشتعال بڑھے گا، تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، کسی قسم کی مایوسی نہیں ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام اور اسلام آباد دونوں کو بدنام کر دیا، ہم ان حکمرانوں سے اسلام آباد کو پاک کریں گے، 27 اکتوبر سے پہلے کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ نیویارک میں کس سے ملاقات ہوئی ہے، اداروں سے کہتا ہوں اور حکومت کی پشت پناہی نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 820285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش