0
Saturday 5 Oct 2019 19:17

کشمیر میں بھارتی فوج درندہ بن چکی ہے، ثروت اعجاز قادری

کشمیر میں بھارتی فوج درندہ بن چکی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پنجاب کی کابینہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو فعال اور مثبت اقدامات کرنا ہونگے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کو حل اور مودی حکومت کو کرفیو ختم کرنے پر دباﺅ بڑھائے، مسلمانوں کی نسل کشی کشمیر میں بچوں کی گرفتاریوں اور تشدد پر خاموشی مجرمانہ فعل ہے، عالمی ادارے کہاں ہیں؟ کشمیر میں بھارتی فوج درندہ بن چکی ہے، انسانیت کی تذلیل اور عورتوں و بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، ملک کا دفاع کرنے کیلئے پوری قوم تیار ہے، کشمیریوں کو تحفظ دینے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، مودی کا انسانیت سوز اور مذہبی جنونیت کا نظریہ دنیا کیلئے تباہ کن ہے، نہ روکا تو دنیا کیلئے خطرناک ہوگا، ملک کی تعمیر و ترقی خوشحالی کیساتھ مہنگائی و بیروزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت کام کرئے، غریبوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا تاجروں کو معاشی طور پر تحفظ اور ریلیف فراہم کیا جائے، کرپشن کیخلاف ہیں اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، ملک کی دولت لوٹنے والوں کو گرفتار تو کر لیا گیا مگر ابھی تک کسی سے لوٹی گئی دولت وصول نہیں کی، نیب کی کارکردگی پر انگلی اٹھانا نہیں چاہتے مگر یہ بھی سچ ہے کہ بڑی مچھلیوں سے لوٹی گئی قومی دولت ابھی تک نہیں لی جا سکی۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر اب بھی عدم استحکام کا شکار ہے، مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، خورونوش کی اشیا غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی اور جارحیت کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کی رٹ کشمیر اور پاکستان کی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کیخلاف کہیں نظر نہیں آ رہی، جو سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ کی ناانصافیاں اور کشمیر میں انسان سوز مظالم کیخلاف خاموشی مایوسیوں کو جنم دے رہی ہے، جب مظلوموں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا تو انقلاب جنم لیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 820310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش